حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوترابی فرد نے نماز جمعہ کے خطبوں میں مسئلہ فلسطین و غزہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: صیہونی رجیم جمہوریہ اسلامی ایران کے اسٹریٹجک اور پیچیدہ منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں بارہا ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا: صیہونیوں کی جانب سے خطے کی مساوات کو بدلنے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا ہے اور ایران نے اب تک تل ابیب کی کسی حرکت کو لاجواب نہیں چھوڑا۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا: رہبر معظم کی طرف سے سخت سزا کا وعدہ اس سچے انتقام (وعدہ صادق آپریشن) کی یاد دلاتا ہے کہ جب چند ماہ قبل صیہونیوں نے کئی ملکوں کے ذریعہ تہران سے یہ التماس کی تھی کہ اس کا انتقام سخت نہیں ہونا چاہئے۔
امام جمعہ تہران نے کہا: تل ابیب بھی اچھی طرح جانتا ہے کہ ایران کی جانب سے سخت انتقام ناگزیر ہے۔ تاہم ان کی عبرتناک سزا کے مقام اور وقت کا تعین تہران کرے گا۔